11 جولائی ، 2016
اسرائیل میں 30 سالہ تحقیقات کے بعد ماہرین نے ایک فلسطینی قبرستان دریافت کرلیا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ حالیہ دریافت اس جنگجو قوم کے نقطہ آغاز کے بارے میں جاننے میں مدد دےسکتا ہے۔
تین سال قبل دریافت کیے گئے اس قبرستان کی کھدائی کی تکمیل اتوار کو ہوئی، ماہرین کے مطابق قبروں میں سے 145 انسانی جسموں کی باقیات کو دریافت کیاگیا ،ان قبروں کے گرد خوشبو خوراک زیورات اور ہتھیار موجود تھے۔
یہ باقیات ایسے لوگوں کی ہیں جو 11 اور آٹھویں صدی قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے تھے۔ اس دریافت کو تین سال تک چھپایا گیا جس کی وجہ کھدائی کو بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنانا تھا۔
یہ خدشہ تھا کہ سخت گیر یہودی اس اقدام کی مخالفت کریں گے کیونکہ ان کی جانب سے پہلے مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔