11 جولائی ، 2016
اقوام متحدہ امریکا اور یورپی یونین کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر ی منصوبے کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے جبکہ اسرائیلی کابینہ علاقے میں یہودی کمیونٹی کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے مزید ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر فنڈز جاری کرے گی۔
اقوام متحدہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل سے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی اپیلیں کرچکے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔