11 جولائی ، 2016
باجوڑایجنسی میں سڑک کنارےبم نصب کرنیوالے دو دہشتگرد دھماکا ہوجانے سے ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں دو دہشتگرد سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے اس دوران دھماکا ہوگیا ۔ دونوں دہشتگرد اپنے ہی نصب کردہ بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔
پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔