11 جولائی ، 2016
چارسدہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ چارسدہ میں تھانہ نساطہ کے علاقہ صمد قلعہ میں علی الصباح پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سوئی ہوئی ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔