11 جولائی ، 2016
اوکاڑہ رینالہ خورد بائی پاس کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایک کار میں سوار 4 افراد لاہور سے جی ٹی روڈ کے راستے بہاولپور جا رہے تھے رینالہ خورد بائی پاس کے قریب ان کی تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ۔
اس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد ظفرحسن اور محمد علی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور نعیم شدید زخمی ہو گی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔