11 جولائی ، 2016
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کےارکان کے تقرر کے حوالے سے پارٹی مشاورت مکمل کر لی، شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سےملاقات کرکےانہیں ناموں سےآگاہ کریں گے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کےارکان کے تقرر کے حوالےسے پارٹی مشاورت مکمل کر کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، اس سلسلےمیںشاہ محمودقریشی کی آج اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ اوراعتزاز احسن سےملاقات متوقع ہے۔
شاہ محمود قریشی ،خورشید شاہ کو تحریک انصاف کےنقطہ نظر اورتجویز کردہ ناموں سےآگاہ کریں گے ۔