انٹرٹینمنٹ
11 جولائی ، 2016

’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘باکس آفس پر چھاگئی

’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘باکس آفس پر چھاگئی


 


ہالی وڈ کی نئی اینی میٹڈ مووی’ دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ۔ ریلیز کے پہلے تین دنوں میں دس ارب اکاسی کروڑ روپے کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔


فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی کہانی اسنوبال نامی سفید خرگوش کے گرد گھومتی ہے جسے اس کا مالک پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیتا ہے جس کے بعد وہ اپنے ہی جیسے انسان دوست ، بےگھر جانوروں کی فوج بنانا شروع کردیتا ہے تاکہ وہ تمام خوش حال مالکان اور ان کے پالتوجانوروں سے بدلا لے سکے ۔


پالتو جانور مالکان کے بارے میں کیسا سوچتے ہیں اور ان کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں؟؟ یہی دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی کہانی ہے۔


تھرل اور ایڈونچرسے بھرپور نئی تھری ڈی فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کی کہانی میں ٹارزن جنگل چھوڑ کر لندن شہر کا رخ کرلیتا ہے تاہم جنگل میں مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے ٹارزن کو واپس آنا پڑتا ہے اور پھر شروع ہوتا ہے ایکشن کا نہ ختم ہونے والا طوفان۔فلم نے اس ہفتے مزید دو ارب سولہ کروڑ روپے کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی ۔


گزشتہ تین ہفتوں سے ٹاپ پوزیشن پر موجود’ فائنڈنگ ڈوری‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ فائنڈنگ ڈوری 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائنڈنگ نیمو‘ کا دوسرا حصہ ہے۔


فلم میں ڈوری مچھلی اپنے والدین کی تلاش میں نکلتی ہے، اس دوران وہ اپنے دوستوں مارون اور نیمو سے جدا ہوجاتی ہے اور ایک فش ٹینک میں پھنس جاتی ہے۔ فلم میں ڈوری کی اپنے دوستوں سے واپس ملنے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔فائنڈنگ ڈوری اس ہفتے صرف دو ارب تیرہ کروڑ روپے کماسکی ۔

مزید خبریں :