12 جولائی ، 2016
ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھری بورن فلم سیریز کی پانچ ویں فلم’ جیسن بورن‘ کا لندن میں پریمیر ہوا۔ فلم ستائیس جولائی سے بڑے پردے پر سجے گی۔
ہدایتکارپال گرین گراس کی اس فلم میں نامور اداکار میٹ ڈیمن ایک بار پھرسی آئی اے کے ایجنٹ کے روپ میں اپنے گزشتہ کردار میں نظر آئینگے اور حکومت کے اسائن کردہ خطرناک مشن پر کام کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض نبھائینگے ۔
فرینک مارشل ، پال گرین گراس اور میٹ ڈیمن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سیر یز کی نئی کڑی میں گزشتہ چار فلموں کی طرح اب بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جولیااسٹائلز، الیشیا ویکنڈر، ٹومی لِی جانز،وِنسینٹ کاسل اوراسٹیفن کنکزشامل ہیں۔
واضح رہے کہBourneسیر یز کی گزشتہ چار فلمیں ابھی تک با کس آفس پر305.4ملین ڈالرسے زائد کا بزنس کر چکی ہیں جبکہ جیسن بورن کا بھی شائقین کو بے چینی سے انتظا ر ہے ۔