پاکستان
30 جنوری ، 2012

چوہدری شجاعت نے احمد مختار کیخلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی

چوہدری شجاعت نے احمد مختار کیخلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی

لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر سینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کے خلاف نااہلی درخواست واپس لے لی۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر چوہدری احمد مختارکی نااہلی کی درخواست نمٹا دی۔ چوہدری شجاعت نے گذشتہ عام انتخابات میں چوہدری احمد مختار پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے جس کے تحت انہوں نے ہائی کورٹ سے چوہدری احمد مختار کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی، چوہدری احمد مختار کی نااہلی کے لئے دائر درخواست تین سال نو ماہ تک ہائی کورٹ میں زیر سماعت رہی۔

مزید خبریں :