پاکستان
13 جولائی ، 2016

مسئلہ کشمیر کا حل یواین کی قراردادوں پر عمل ہے،وزیراعظم

مسئلہ کشمیر کا حل یواین کی قراردادوں پر عمل ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم محمد نواز شریف کاکہناہےکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔


قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمان اور اکرم خان درانی نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیراعظم کوبریفنگ دی۔


وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت اورعوام کشمیری بھائیوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، ہر فورم پر کشمیرکاز کی مدد جاری رکھیں گے۔


مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کےخلاف بھر پور آواز بلندکرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔ ملاقات کے موقع پر وزیرِداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے۔


 

مزید خبریں :