13 جولائی ، 2016
وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے اسد کھرل کے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے فرنٹ مین ہونے پر کہا ہے کہ اگرکوئی کسی کے ساتھ واقف ہو تو اسے فرنٹ مین کیسے کہا جاسکتا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ مین کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ اگر کوئی کسی کے ساتھ واقف ہو تو اسے فرنٹ مین کیوں کہیں گے، اگر کسی پر کرپشن کے الزام ہیں اور اس کوئی گرفتار کرے تو ہم اس بات کا کیوں برا مانیں گے۔