30 جنوری ، 2012
اسلام آباد… قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے ووٹر لسٹوں کی تیاری میں الیکشن کمیشن کے اختیار کوغیرآئینی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے آئینی ابہام دور کرنے کا بھی کہاہے۔ قائمہ کمیٹی قانون اور انصاف کا اجلاس اسلام آباد میں نسیم چودھری کی زیر صدارت ہوا، اس میں مسلم لیگ نون کا کوئی رکن بھی شریک نہیں ہوا، کمیٹی کو ووٹر لسٹوں کی تیاری سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ، اس میں کہاگیا ہے کہ آئین میں ووٹرلسٹوں کو بنانے کا اختیار مقامی حکومتوں کو حاصل ہے ، اس لئے معاملہ واضح کرنے کیلئے اقدام کئے جانے چاہیئں۔ قائمہ کمیٹی قانون نے ضمنی انتخابات سے متعلق 20ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بھی غور کیا ۔