13 جون ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمن نے دہری شہریت سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں اور اسی کے لئے جینا مرنا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے خلاف جھوٹی درخواست دائر کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے رحمان ملک کی سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی اور سماعت کے دوران مبینہ طور پر دوہری شہریت رکھنے والے 14 ارکان پارلے منٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا۔