30 جنوری ، 2012
اسلام آباد…فوجی تنصیبات پر حملے کے ملزموں کی ہلاکت کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی ایس آئی کے وکیل راجا ارشاد سے کہا کہ آپ اڈیالہ جیل کے 11قیدی لیکر گئے،انہیں یہاں پیش کریں ۔ جسٹس خلجی عارف نے کہا ہے کہ چار افراد کو مار کر سڑک پر پھینک دیا جاتا ہے،راجا ارشاد کا کہنا تھا کہ یسی حقیقت نہیں جو بتائی جا رہی ہے،قیدی ایسی حالت میں نہیں کہ یہاں لایا جا سکے، 11قیدیوں میں سے 4مار چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے باقی سات قیدیوں کو 9فروری کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ کا زیر علاج قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کرانے کا بھی حکم دیا ہے