18 جولائی ، 2016
ماڈل قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نہایت دلیراوراثرورسوخ رکھنے والی تھی، وہ گھرانے کے تمام افرادکی مالی مدد بھی کرتی تھی، اس نے جوکچھ کمایا شوبز کی دنیا سے کمایا۔
قندیل بلوچ کا آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان سے سیلیبرٹی بننے تک کا سفر8سالوں پر محیط تھا۔8سال قبل وہ ڈی جی خان سے ملتان منتقل ہوئی اورشوبز کی دنیا میں قدم جمایا،قدم قدم پر کامیابی نے قندیل کومشہوراورمصروف کردیا۔
وہ کبھی ایک شہر توکبھی دوسرے شہر میں نظرآتیںلیکن پسماندہ بستی میں ان کے گھروالوں کی کفالت سے قندیل کبھی غافل نہ ہوئی۔قندیل کےوالد کے مطابق وہ کوئی عام لڑکی نہیں تھی۔
اس سوال پر کہ اپنا گھر،گاڑی،نوکرچاکراوراتنی دولت قندیل نے کیسے کمائی تو جواب میں قندیل کےوالد نے جیونیوزکوبتایا کہ یہ سارا پیسہ شوبز سے کمایاتھا۔اہل علاقہ قندیل کو اپنے پسماندہ علاقے کی پہچان قراردیتے اور اس کے بہیمانہ قتل پرمذمت کرتے نظرآئے۔