پاکستان
18 جولائی ، 2016

لاہورہائیکورٹ:مزیدعلاقائی بنچ نہ بنانے کا فیصلہ

لاہورہائیکورٹ:مزیدعلاقائی بنچ نہ بنانے کا فیصلہ

 


لاہورہائیکورٹ نےمزید علاقائی بنچ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس میں کیا گیا، وکلا نے 5 ڈویژنوں میں نئے بنچ بنانے کا مطالبہ کررکھاہے۔


لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کی زیرِصدارت ہائی کورٹ کےتمام ججوں پر مشتمل فل کورٹ اجلاس 3 دن جاری رہا ،جس میں علاقائی بنچوں کی تشکیل کےلیے2013میں گورنر پنجاب کےبھیجے گئے مراسلے پر غور کیا گیا۔


اجلاس نےفیصلہ کیاکہ پنجاب میں مزید علاقائی بنچوں کی ضرورت نہیں۔ وکلابنچز بنانےکےحق میں احتجاج کرتے رہےہیں۔

مزید خبریں :