18 جولائی ، 2016
ترک فضائیہ کے سابق سربراہ نے بغاوت کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا اعتراف کرلیا، جنرل اکن اوزترک ریٹائرمنٹ کے بعد فوجی سپریم کونسل کے رکن تھے،بغاوت میں ملوث فوج کے ایک سو3 جنرل گرفتار کرلیے گئے ہیں،جبکہ استنبول کے ضلع سسلی میں نائب میئر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق ترک فضائیہ کےسابق سربراہ اکن اوزترک کابغاوت کاماسٹرمائنڈ ہونےکااعتراف کرلیا ہے ، ان سے اس وقت تفتیش جاری ہے۔
ادھر تفتیش کاروں نے ترک فوج کے 27جنرلوں اور ایڈمرلز سے پیر کو تفتیش کی۔سرکاری خبررساں اناڈولو ایجنسی کے مطابق ائیرفورس کے سابق کمانڈر جنرل اکن اوزترک کے بارے میں گمان ہے کہ وہ ہی اس باغی گروپ کے سربراہ ہیں جنھوں نے جمعہ اور ہفتے کی شب ناکام فوجی انقلاب برپا کرنے کی کوشش کی ۔
جنرل اکن اوزترک کو انقرہ کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کے لیے رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ 2015 تک وہ ائیر فورس کے سربراہ رہے،اسکے علاوہ وہ اس ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے جوکہ مسلح افواج کے کام کی نگرانی کرتی ہیں۔