دنیا
18 جولائی ، 2016

یورپی یونین سے تعاون ، اپنا کردار ختم نہیں کررہے،برطانیہ

یورپی یونین سے تعاون ، اپنا کردار ختم نہیں کررہے،برطانیہ

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے تعاون میں برطانیہ اپنا اہم کردار ختم نہیں کررہا ہے۔


یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کیلئے برسلز پہنچنے والے برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ارکان کو یقین دہانی کرائیں گے کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی تعاون جاری رکھے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے عوامی خواہش پر یورپی یونین سے علیحد گی اختیار کی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ برطانیہ یورپ کو چھوڑ رہا ہے ، برطانیہ کسی طریقے سے بھی یورپی یونین سے تعاون میں اہم کردار ختم نہیں کر رہا۔


 

مزید خبریں :