دنیا
18 جولائی ، 2016

بغاوت کے وائرس کو مکمل ختم کیا جائیگا،ترک صدر

بغاوت کے وائرس کو مکمل ختم کیا جائیگا،ترک صدر

 


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بغاوت کے پیچھے جو ’’وائرس‘‘ تھا اسے ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے گا ، اردوغان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حمایتیوں کی جانب سے موت کی سزا بحال کرنے کے مطالبے کا احترام کریں گے۔


دوسری جانب ترکی میں بغاوت کی کوشش میں ملوث 130 جنرل اور ایڈمرل گرفتار کرلیے گئے۔جبکہ باغیوں کا ساتھ دینے پر 8 ہزار پولیس اہل کار بھی برطرف کردیے گئے۔2 ہزار ججوں سمیت 6 ہزار افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔


اسکے علاوہ سیکیورٹی کے حوالے سے استنبول میں پولیس کی اسپیشل فورس کے اٹھارہ سو اہل کار تعینات کردیے گئے۔استنبول کی فضائی حدود میں فوجی ہیلی کاپٹر اڑانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔


اسپیشل فورس کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اسے مار گرایا جائے۔ناکام بغاوت کے بعد سے ترکی میں عدلیہ اور فوج سے تعلق رکھنے والے 6000 افراد پہلے ہی حراست میں لیے جا چکے ہیں جن میں دو ہزار سے زیادہ جج بھی شامل ہیں۔


زیر حراست افراد میں 100 کے قریب فوجی جرنیل اور ایڈمرل بھی شامل ہیں۔ صدر کے اعلیٰ ترین فوجی معتمد بھی زیرِ حراست لوگوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :