دنیا
19 جولائی ، 2016

مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 47 ہوگئی

مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد 47 ہوگئی

مقبوضہ وادی میں شہداکی تعداد 47ہوگئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے تازہ واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید ہوگئے جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔


مقبوضہ وادی میں مسلسل دسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوسز نے چھاپوں کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کشیدگی برقرار ہے، مظاہروں کے خوف سے وادی میں دسویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہو گئی ہے۔


انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند ہے، بھارتی فورسز نے وادی میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کو سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے، وادی کے مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔


کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے چین اور ایران سے پہلی بار اور عالمی برادری سے ایک بار پھر کشمیریوں کی مدد اور مقبوضہ وادی میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔


 

مزید خبریں :