13 جون ، 2012
عدن…یمن میں امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ کے نو ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے جنوب مشرقی یمن میں صوبے شہابوا میں ایک گاڑی اور گھر کو نشانہ بنایاجس میں نوافراد مارے گئے۔قبائلی ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے آج صبح ایک گھر اور قریب موجود ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جہاں القاعدہ کے ارکان اجلاس میں مصروف تھے ،حملے میں نوافراد مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ نے مارے گئے افراد کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔