دنیا
19 جولائی ، 2016

شمالی کوریا کا پھرمیزائل تجربہ،جاپان ،جنوبی کوریا کی مذمت

شمالی کوریا کا پھرمیزائل تجربہ،جاپان ،جنوبی کوریا کی مذمت

 


شمالی کوریا نے ایک بار پھر سے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر کے اپنے مخالفین کو مشتعل کر دیا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے ان میزائل تجربوں کی مذمت کی گئی ہے۔


جنوبی کورین حکام نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے آج مغربی شہر سے ان میزائلوں کا تجربہ کیا جو مشرقی سمندر میں جا کر گرے،یہ میزائل 500 کلومیٹر سے 600 میٹر تک کے فاصلے تک حدف بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


امریکی حکام کے مطابق تین میں سے دو Scud اور ایک Rodong ساختہ میزائل ہے، جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کے اس اقدام سے ملکی سیکیورٹی اور عوام کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں :