پاکستان
13 جون ، 2012

ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

اسلام آباد… ڈنمارک کاکہناہے کہ پاکستان میں پر امن انتقال اقتدار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لئے بھی اہمیت رکھتاہے۔ ڈنمارک کے وزیرخارجہ Villy Sovndal نے پرائم منسٹرہاوس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت،توانائی،مواصلات،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔ ڈینش وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یورپی یونین کونسل کے جمعہ کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے لئے خود مختار تجارتی پیکج سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں :