دنیا
19 جولائی ، 2016

نوجوت سدھو بی جے پی سے علیحدہ ہو گئے

نوجوت سدھو بی جے پی سے علیحدہ ہو گئے

 


زندگی ساتھ گزارنے والوں نے سیاست میں اپنی راہیں جدا کرلیں،کھیل کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے نوجوت سدھو نے بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرلی،اہلیہ نوجوت کور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔


کرکٹ اور شوبز کے بعد سیاست میں آنے والے نوجوت سدھو نے راجیہ سبھا سے کل استعفیٰ دے دیا، خبریں گرم ہیں کہ وہ عا م آدمی پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔


ان کی اہلیہ نوجوت کور جو اب بی جے پی کی رکن ہیں، سدھو کی اہلیہ نے سابق کرکٹر کے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کیلئے کوئی آپشن ہی نہیں چھوڑا گیا تھا۔

مزید خبریں :