پاکستان
13 جون ، 2012

شکیل آفریدی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، جمیل آفریدی

شکیل آفریدی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، جمیل آفریدی

پشاور… ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف وزری قراردیاہے۔جیونیوز سے گفتگو میں جمیل آفریدی کا کہناتھا کہ انھوں نے سنٹرل جیل میں قید ڈاکٹر شکیل سے ملاقات کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے رکھی ہے۔تاہم اسے ٹرخایا جارہا ہے اور ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔جمیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملاقات اسکا حق ہے جس سے اسے محروم کرکے انسانی حقوق کی خلاف وزری کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :