کاروبار
21 جولائی ، 2016

جائیداد کی قیمت کے تعین کا فیصلہ، پی ایس ای ٹریڈنگ میں مثبت رحجان

جائیداد کی قیمت کے تعین کا فیصلہ، پی ایس ای ٹریڈنگ میں مثبت رحجان


جائیداد کی اصل قیمت پر تعین کے معاملے پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے نئی بلند سطح 39 ہزار 350 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہےاور کاروبار کےدوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔


معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ جائیداد کی رجسٹریشن اصل قیمت پر ہونے سے سرمایہ کاری پراپرٹی سے نکل کر پھر سے حصص بازار کے ساتھ انڈسٹریل سیکٹر میں لگے گی جس سے حصص بازار میں سرمایہ کاری مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔


اس وقت مارکیٹ کے اندر مختلف سیکٹرز کےشیئرز میں خریداری کا رحجان دیکھا جارہا ہے ۔


 


 

مزید خبریں :