دنیا
21 جولائی ، 2016

برہان وانی کی ہلاکت کے بعد فیس بک نے درجنوں یوزراکاؤنٹس سینسر کردیئے

برہان وانی کی ہلاکت کے بعد فیس بک نے درجنوں یوزراکاؤنٹس سینسر کردیئے


 


کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد فیس بک نے درجنوں پوسٹس اور یوزراکاؤنٹس سینسر کردیئے ہیں۔


ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کشمیر میں ماہرِ تعلیم، صحافی اور مقامی اخبارات کے اپنے وہ تمام صفحات ڈیلیٹ کر دئے ہیں جہاں حالیہ واقعات کے متعلق تصاویر اور وڈیوز لگائی گئی تھیں۔


برہان وانی کی 9جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کشمیر میں ہونے والے احتجاج میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ فیس بک پر سینسر شپ نے معلومات پر پابندی کو بڑھا دیا ہے۔


ایک کشمیری بلاگر نے بتایا کہ کوئی اخبارات نہیں ہیں اور ہمارے پاس صرف دو ٹی وی چینل ہی آتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے وانی کے متعلق ایک بلاگ پوسٹ کو لنک کیا تو ان کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے کے لیے بلاک کر دیا گیا اور کچھ پوسٹس ہٹا دی گئیں ۔


جب کوئی خبر نہیں ملتی تو ہم عموماً معلومات کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہیںلیکن فیس بک نے میرا اکاؤنٹ معطل کیا ہے تو میں اب ایسا کیسے کر سکتا ہوں؟ایک کشمیری صحافی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے وہ وڈیو ہٹا دی جو ہم نے لگائی تھی۔


ان کا کہناتھا کہ وڈیو میں علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو برہان وانی کی موت کی مذمت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


اس سے پہلے ہمارے فیس بک کے صفحے پر سے کبھی کوئی چیز نہیں اتاری گئی تھی۔ فیس بک کا یہ عمل،اسلام و فوبیا یا اسلام مخالف جیسا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسلمانوں کو ہی کیوں بلاک کیا جاتا ہے؟ ۔


بھارتی فوج کے مظالم کی حمایت کر کے فیس بک یکطرفہ دکھائی دے رہی ہے۔ دوسرے لوگ جو چاہے کہہ سکتے ہیں لیکن جب مسلمان کچھ کہیں تو ہمیں بلاک کر دیا جاتا ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔


 

مزید خبریں :