13 جون ، 2012
ینگون…میانمر کی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی یورپ کے دورے کے لیے بدھ کو روانہ ہو گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1988ء کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ یورپ ہے، جس کے دوران وہ باقاعدہ طور پر نوبل امن انعام وصول کریں گی۔ ان کے لیے اس اعزاز کا اعلان دو دہائی قبل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ عالمی توجہ کا مرکز بنیں۔ ینگون سے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں سوچی نے کہا کہ وہ اپنے عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہیں گی۔ جمہوریت کی طرف حالیہ پیش رفت کے بعد میانمر پر بین الاقوامی پابندیوں میں کمی آئی ہے۔