13 جون ، 2012
پورٹ اوپرنس…بہاماس کی سمندری حدود میں ہیٹی کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ بارہ لاپتہ ہوگئے۔ امریکا اور بہاماس کے حکام نے بتایا ہے کہ چھوٹی سی کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے گیارہ لاشیں نکال لی ہیں جبکہ بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہیٹی کے صدر مائیکل مارٹیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اس حادثے پر دْکھ کا اظہار کیا ہے۔