انٹرٹینمنٹ
22 جولائی ، 2016

عرفان خان کی واپسی، فلم’مداری‘ آج ریلیز ہوگی

عرفان خان کی واپسی، فلم’مداری‘ آج ریلیز ہوگی

 


اپنی منفرد اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی تھرل، ایڈونچر، انتقام اور جذبات سے بھر پور فلم ’مداری‘ جیو فلمز کے تعاون سے جمعہ 22 جولائی کو پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔


فلم پیکو اور تلوار کے بعد عرفان خان ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلم ’مداری‘ میں جلوہ افروز ہورہے ہیں اور اس فلم کی کامیابی کے حوالے سے شائقین نے مثبت اشارے دیئے ہیں۔


نشی کانت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سچے واقعہ پر مبنی ہے، جس میں عرفان خان نے اپنی زندگی کا ایک اور یادگار کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز، ڈرامائی عکاسی، موسیقی اور گانے سب اپنی جگہ فٹ ہیں، عرفان خان کے علاوہ سجی شیر گل اور تو شاردلوی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔


ایک پل گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے ایک کو بنیاد بنا کر فلم بنائی گئی ہے۔ کس طرح کرپشن کے ذریعے اہم عوامی منصوبوں میں لوگوں کی جان سے کھیلنے سے گریز نہیں کیا جاتا۔


ناقص مٹیریل سے بننے والا پل گر جاتا ہے اور یوں عام افراد اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، انہی میں ایک عرفان خان کا بیٹا بھی ہوتا جس وہ بے حد پیار کرتا ہے اور بیوی سے علیحدگی کے بعد اس نے ماں اور باپ دونوں بن کر اسکی پرورش کی ہوتی ہے اور یوں اچانک اسکی موت کا اس نے گہرا اثر لیا ہوتا ہے۔


کرپشن اور اس کے نتیجے میں عام آدمی کے متاثر ہونے اور سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے عرفان خان نے کیا کیا؟۔ حادثے میں اپنے بیٹے کی ہلاکت کا انتقام کیسے لیا؟۔


یہ سب کچھ جاننے کیلئے آپ کو اپنے قریبی سینما گھروں میں آنا ہوگا۔ ہر لمحہ سسپنس، کرپٹ افسران کے خلاف نفرت اور باپ بیٹے کی محبت، جذبات اور احساسات پر مبنی یہ فلم آپ کو ایک لمحہ کیلئے بھی اپنی سیٹ سے نہیں اُٹھنے دے گی۔

مزید خبریں :