دنیا
13 جون ، 2012

طالبان سے تعلق رکھنے والے افغان شہری کو امریکہ میں عمر قید کی سزا

واشنگٹن …طالبان سے تعلق رکھنے والے افغان شہری کو امریکہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پر امریکا میں ہیروئن فروخت کرنے کی سازش اور اس سے حاصل ہونے والی رقوم طالبان کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق حاجی باغچو پاکستان کی سرحد سے ملحق افغان علاقے میں خفیہ لیبارٹریوں میں ہیروئن بناتا رہا ہے۔ اسے حکام نے دنیا میں منشیات کے بدنام اسمگلروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :