دنیا
13 جون ، 2012

آئیوری کوسٹ میں حکومت کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام

آبد جان… آئیوری کوسٹ کے حکام نے موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت کی ایک اور کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔آئیوری کوسٹ کے وزیر داخلہ حامد یقایوکو نے ٹی وی پر خطاب کے دوران بتایا کہ بغاوت کی سازش میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے سازش کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس سازش میں ملوث مزید افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سازش تیار کرنے والے صدر السانے کٹارا کو معزول کرکے عبوری حکومت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید خبریں :