پاکستان
22 جولائی ، 2016

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،وزیراعظم

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،وزیراعظم

 


وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں منفی سیاست کرنےوالے بھی آزاد کشمیر آئے،سلام ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جنہوں نے منفی سیاست کرنےوالوں کویہاںسے چلتا کیا۔


آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ن لیگ کی فتح کے جشن کے میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نواز شریف مظفر آباد پہنچے،جہاں عوامی اجتماع سے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سےآتی ہے ،رات کامیابی نظرآنا شروع ہوئی تو رات ہی فیصلہ کیا کہ کل جانا ہے ،آپ بتائیں کے کیسے شکریہ اداکروں۔


وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جو کرتے ہیں اس کی گواہی دنیا دیتی ہے ،پاکستان ابھرتی معیشت میں اوپر جارہا ہے،وہی ترقی اب آزاد کشمیر میں بھی ہوگی،نوجوانو! کمرکس لو،آزاد کشمیر میں ترقی کا انقلا ب آئے گا،خوشی کے دن مقبوضہ کشمیر کے شہداءکو بھی یادرکھیں،ان کی تحریک آزادی کو کوئی روک نہیں سکتا،ہم اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان۔


انہوں نے کہا کہ انشااللہ آزاد کشمیر میں موٹرویز،ہائی ویز کا جال بچھے گا،جگہ جگہ اسپتال بنیں گے،بڑے بڑے اسپتال بھی ہونگے اور چھوٹے چھوٹےبھی ،اسکول ا ور یونیورسٹیوں کے لیے بھی بے حساب کام کیا جائے گا،آزاد کشمیر میں جب حکومت بنے گی تو میں خودنگرانی کروں گا،میں اپنے تمام منتخب نمائندوں کویقین دلاتا ہوں کہ انہوں نے جوعوام سے وعدے کیے ہیں وہ پورے ہوں گے۔


وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں منفی سیاست نہیں ہونی چاہیے تھی،نوازشریف کے دل ودماغ میں پاکستان اور کشمیر کے لیے کوئی فرق نہیں ،نوازشریف جتنا پاکستانی ہے اتنا ہی کشمیری بھی ہے ،اللہ تعالیٰ نے جودیا ہے اس سےسرسجدے میں جھک گیا ہے ،مسلم لیگ کے کارکن بھی اللہ کے حضور شکرکے سجدے کریں ،معلوم ہے ماضی قریب اور ماضی بعید میں آزاد کشمیرکو جس طرح کی کرپشن کاسامنا رہا یہ اسی کا جواب ہے ۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ کے دور میں ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا،آزادکشمیر میں جوبڑے بڑے برج الٹے ہیں ان کےبارے میں کیا کہیں ،چوہدری سعید نے بیرسٹرسلطان کو شکست دی،دھرنا دینےوالوں اور تحریک کی باتیں کرنےوالوں کو الیکشن کے نتائج دیکھ لینے چاہیے ،ن لیگ کو تو 32سیٹیں ملیں، انہیں 2سیٹیں ملیں،ان کی تحریک بھی انہیں سیٹوں کی طرح ہوگی،جھے جلدی جانے کاکہا جارہا ہے،لیکن میراجانے کا دل نہیں ،آزادکشمیرکےآئندہ پانچ سال ترقی اور تعمیرکےلیے مثالی ہوں گے۔


وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلیے نعرےلگائےاور یوتھ ونگ،شعبہ خواتین اور برادر تنظیموں کا شکریہ ادا۔


وزیر اعظم کا صحت یابی کے بعد یہ پہلے عوامی اجتماع سے خطاب تھا، انہوں نے 17مئی کو ڈی آئی خان میں جلسے سےخطاب کیا تھا جس کے بعد علاج کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے ۔

مزید خبریں :