دنیا
13 جون ، 2012

روس کی شام سے متعلق کانفرنس میں ایران کی شمولیت کی حمایت

ماسکو…روس نے شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شمولیت کی حمایت کر دی۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شام سے متعلق کانفرنس میں ایران کی عدم شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے جس کا شام میں خاصا اثر و رسوخ موجود ہے۔ سرگئی لاروف نے شام کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس میں ایران کی شمولیت انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور ان کے شام کی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات بھی قائم ہیں۔ امریکہ اور ان کے حلیف ملکوں نے کانفرنس میں ایران کی شمولیت کی مخالفت کی تھی لیکن روس نے کانفرنس میں ایران کی شمولیت کو لازمی قرار دیا۔ روس کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں، عرب لیگ اور پڑوسی ملکوں کو کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

مزید خبریں :