22 جولائی ، 2016
حیدر آباد میں بینک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے،ایس ایس پی عرفان بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
لبرٹی چوک حیدر آباد کے نجی بینک میں چارڈاکوؤں نے لوٹ مار کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا، دوسرا ڈاکو لوٹی ہوئی رقم لے کر فرار ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی زخمی ڈاکو کو لے جانے لگے۔
پولیس نے تعاقب شروع کیا اور موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے تینوں ڈاکو ؤں کو پکڑ لیا۔ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے مطابق دہشت گردوں نے بڈھانی کے مقام پر ملزمان کو چھڑانے کو کوشش کی۔
جس کے بعد مقابلے میں زیرحراست تینوں ملزمان مارے گئے، جبکہ حملہ آور فرارہو گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان حیدرآباد میں ہندو اور بوہری برادری سے لوٹ مار کرتے تھے۔