22 جولائی ، 2016
لاہور کے علاقے شادباغ میں مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ لیا، شہریوں نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے حراست میں لیے جانے والے نوجوان سے تحقیقات شروع کردیں۔
بادامی باغ اور شادباغ سے بچوں کے اغو اکے بڑھتے واقعات کے بعد علاقے کے مکین تشویش میں مبتلا ہیں، شادباغ میں بچے کو ورغلاتے دیکھ کر شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پہلے تشدد کا نشانہ بنا یا اور پھر اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے نوجوان کا نام ولید ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ سائیکل چوری کررہا تھا کہ اسے لوگوں نے پیٹ ڈالا۔
دوسر ی جانب مصری شاہ پولیس نے بھی بچوں کے اغوا کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے رکھا ہے، بادامی باغ اور شادباغ سے 200سے زائد بچے اغوا ہوچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ان مقدمات میں سے زیادہ تر حل ہوچکے ہیں اغو ا کے ان تمام واقعات میں کوئی کیس اغوا برائے تاوان کا نہیں۔