22 جولائی ، 2016
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عوامی وزیراعظم ہیں،وہ وہیں واپس گئےجہاں سےتعلق ہے، وزیراعظم ابھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہیں، ان کی جیسے ہی طبیعت سنبھلی وہ عوام میں گئے۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے، ایسا پُرجوش اجتماع بہت کم دیکھا، جو بغیر پیشگی نوٹس کے اُمڈ آیا، نوازشریف جہاں سے گزر جائیں جلسہ ہو جاتا ہے۔