پاکستان
22 جولائی ، 2016

وزیراعظم کا لہجہ شکست خوردہ ذہن کا عکاس ہے،جہانگیر ترین

وزیراعظم کا لہجہ شکست خوردہ ذہن کا عکاس ہے،جہانگیر ترین

 


وزیر اعظم کے خطاب پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ذہن پر مکمل طور پر دھرنا سوار ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے باوجود وزیر اعظم کا لہجہ شکست خوردہ ذہن کی عکاسی کرتا رہا، تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ کشمیری انتخابات میں حصہ لےکر تبدیلی کی بنیاد ڈالی، پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی نواز شریف کے لیے حقیقی خطرہ پی ٹی آئی ہے۔


جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کےبجائےکشمیریوں کوموٹروےکالالی پاپ دیا گیا، وزیراعظم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تذکرے سے گریز کرتے رہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم بھارت میں کاروباری مفادات کی خاطرمسئلہ کشمیرکی بات نہیں کرتے،وہ کشمیر کے مستقبل کے بجائے اپوزیشن کی تنقید پر گلے شکوے کرتے رہے۔

مزید خبریں :