22 جولائی ، 2016
پاکستانی شہریوں کا داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے کے لیے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے عراق اور شام جانے والے 18افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔
ذرائع کے مطابق 3 خواتین بھی داعش کے حق یا مخالفت میں لڑنے گئیں، ان کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیے گئے، ای سی ایل میں شامل کیے جانے والےافراد کے ناموں کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کرلی ۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق 18افراد میں سے 14کا تعلق لاہور،2کا گجرات،ایک کا فیصل آباد اور ایک کا ڈی جی خان سے ہے، دیگر افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔