22 جولائی ، 2016
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیرکےانتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، مودی مقبوضہ کشمیراور نوازشریف مظفرآباد فتح کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کو فون کرکے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کےانتخابی نتائج کومسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پرایک مرتبہ پھرڈاکا ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خاموش نہیں رہیںگے،بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔