دنیا
22 جولائی ، 2016

بھارتی فورسز کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید، 2 شدید زخمی

بھارتی فورسز کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید، 2 شدید زخمی

 


مقبوضہ وادی میں مسلسل 14روز سے کرفیو نافذ ہے، حریت رہنماؤں سمیت وادی کے لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا، مظاہروں کے دوران بھارتی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا، 14روز میں شہداء کی تعداد 50سے تجاوز کر گئی۔


مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے، سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، احتجاج کے خوف سے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا کردیا گیا ہے۔


کرفیو کے باعث وادی کے بیشترعلاقوں میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے، موبائل، انٹرنیٹ اور اخبارات کی اشاعت پر بھی پابندی ہے، حریت رہنما گھروں پر نظر بند ہیں۔


بھارتی جارحیت کے خلاف حریت رہنماؤں نے پیر تک ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو ہفتوں کے دوران 50 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں۔

مزید خبریں :