22 جولائی ، 2016
پاکستان میں ترکی کےسفیرصادق بابر کا کہنا ہے کہ ترک فوج ادارے کی حیثیت سے بغاوت میں شامل نہیں تھی، فوج کے ایک فی صد سے بھی کم عناصر ناکام بغاوت میں شامل تھے۔
پاکستان میں ترکی کےسفیرصادق بابر کا اخبارات کے مدیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ بغاوت کو ترک فضائیہ کے باغیوں کی طرف سے بھرپور تعاون مل رہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ باغیوں نے 8بار پارلیمنٹ پر بمباری کی،بمباری اس وقت کی گئی جب پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس جاری تھا۔