دنیا
22 جولائی ، 2016

جرمنی: مسلح شخص کی فائرنگ،3افرادہلاک

جرمنی: مسلح شخص کی فائرنگ،3افرادہلاک

 


جرمنی میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جرمن شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں پیش آیا۔


مسلح شخص نے پہلے کافی شاپ پھر سب وے اسٹیشن پرفائرنگ کی، اس کے بعد میںمسلح شخص نے شاپنگ سینٹر داخل ہو کر فائرنگ شروع کردی۔ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


جرمن پولیس کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی شروع کردی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شاپنگ سینٹر خالی کرالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :