دنیا
22 جولائی ، 2016

بھارت: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھی ارشد قریشی گرفتار

بھارت: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھی ارشد قریشی گرفتار

بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ارشد قریشی پر نوجوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ارشد قریشی کو گرفتار کیا۔


ارشد قریشی پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے تعلق اور داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا الزم ہے، ارشد قریشی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔


 

مزید خبریں :