دنیا
22 جولائی ، 2016

ملائشین وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف امریکا میں درخواست دائر

ملائشین وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف امریکا میں درخواست دائر

 


ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف کروڑوں ڈالر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے خلاف امریکا میں درخواست دائر کردی گئی، ملائشیا میں رواں سال جنوری میں وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔


امریکی محکمہ انصاف نے ملائیشین وزیراعظم کے خلاف منی لانڈرنگ الزمات کے تحت وفاقی عدالت میں درخواست جمع کرائی، عدالت میں پہلی بار سرکاری عوامی سطح پر رقم منتقلی کی دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔


ترجمان نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محکمہ انصاف سے مکمل تعاون کریں گے تاہم وزیراعظم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بدعنوانی کے الزامات پر نجیب رزاق کا شروع سے یہ مؤقف رہا کہ بینک اکاؤنٹ میں جو 70کروڑ ڈالر منتقل کیے گئے تھے، وہ سعودی عرب کے شاہی خاندان نے ذاتی عطیہ کیے تھے۔


ملائشیا میں کئی سال سے جاری اسکینڈل میں ملائیشین پراسیکیوٹر نے رواں سال جنوری میں نجیب رزاق کو بری کردیا تھا۔

مزید خبریں :