22 جولائی ، 2016
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے ان کی متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن کسی نے بھی اس الزام کا ثبوت فراہم نہیں کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘افغانستان میں پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،افغان صدر اشرف غنی کا کسی پاکستانی نیوز چینل کو یہ پہلا انٹرویو ہے۔