دنیا
23 جولائی ، 2016

جرمنی: فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

جرمنی: فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

 


جرمن شہر میونخ میں واقع شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سےہلاک افراد کی تعداد 6ہوگئی۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کےمطابق شاپنگ سینٹرمیں 3مسلح افراد نے فائرنگ کی۔


جرمن میڈیاکے مطابق میونخ میں فائرنگ کےبعدشہرمیں ٹرین اسٹیشن بندکردیےگئے ہیں۔ جرمن پولیس کے مطابق میونخ میں 3مقامات پر فائرنگ کی گئی،تینوں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔


میونخ میں فائرنگ کےواقعے کےبعدشہرمیں فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ لوگوں کواپنے گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :