دنیا
23 جولائی ، 2016

گیمبیا میں حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کو قید کی سزا

گیمبیا میں حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کو قید کی سزا

 


گیمبیا میں حزب اختلاف کے مرکزی رہنما اُوشینو دابو کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دابو کو حکومت کے خلاف احتجاج کا اہتمام کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔


عدالتی بیان میں مزید کہا گیا کہ ان افراد نے گاڑیوں کے ذریعے مداخلت کی اور اپریل کے وسط میں یہ مظاہرہ بغیر اجازت کیا گیا تھا۔


دابو نے اپنی پارٹی کے ایک رکن کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ دابو کے مزید 17ساتھیوں کو بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔


گیمبیا میں یحیٰی جامع 1994ء سے اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :