پاکستان
30 جنوری ، 2012

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز رائے ونڈ میں طلب

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز رائے ونڈ میں طلب

لاہور… اپوزیشن کی گرینڈ کانفرنس کے انعقاد کے لئے مسلم لیگ ن کے قائدین کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز رائے ونڈ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا مقصد حکومت کو غیرجانبدارنگران حکومت اور آزاد الیکشن کمیشن کے تحت فوری الیکشن پر مجبور کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی جانب سے طلب کئے گئے پارٹی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن کانفرنس کے انعقاد کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں میمو اسکینڈل اور قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے 20 ویں آئینی ترمیم اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں فیصلہ کن لائحہ عمل طے کرے گی۔ اس سے قبل بھی میاں نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، جن میں فوری انتخابات کے مطالبے پر اتفاق رائے پایاگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی گرینڈ کانفرنس میں تحریک انصاف سے رابطہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :