30 جنوری ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کا چینی درآمد کے ٹھیکہ میں فراڈ کے خلاف ایک مقدمہ میں ایف آئی اے کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا ہے ایف آئی نے خرم رسول کو چینی درآمد کا ایک ٹھیکہ دلانے میں سات کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین روزہ ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے، آج ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے اسلام آباد کے سینئر سول جج کی عدالت میں لایاگیا ، ایف آئی اے نے مزید 7 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ ملزم کے خلاف بنک سے ثبوت لئے جارہے ہیں ، عدالت کو ٹریڈینگ کارپوریشن آف پاکستان کا چینی ٹھیکہ سے متعلق ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، بعد میں عدالت نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا۔